سعودی عرب، سیکورٹی اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ملزمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے 3 شہریوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کے 3 ملزمان نے محکمہ انسداد منشیات کے اہلکار پر ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا تھا۔