• news

سربراہ ڈرگ ریگولیرٹی کی تعلیمی اسناد تصدیق کیلئے ایچ ای سی کو ارسال

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ذرائع کے مطابق قومی وزارت صحت نے ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی کے سربراہ کی تعلیمی اسناد چیک کرانے کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن ارسال کردیں۔ ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر شیخ اختر کی اسناد کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی سے رابطہ کرلیاگیا ہے ان کے متعلق شکایت ملی تھی کہ ان کی ڈگریاں جعلی ہیں جس پر ڈاکٹر شیخ اختر کی اسناد چیک کرانے کے لئے ایچ ای سی کو ارسال کردی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن