شوکت عزیز کیخلاف اختیارات سے تجاوز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیزکے خلاف اختیارات سے تجاوز ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،نیب عدالت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے حوالے سے پیشرفت بارے عدالت کو اگاہ کرے گا۔احتساب عدالت اسلام آباد نمبر2کے جج محمد ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کر یں گے۔