صوبائی وزیر راشد حفیظ‘ صداقت عباسی ٹریفک حادثہ میں بال بال بچ گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) روات کے قریب پنجاب کے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ، مری سے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کی پروٹوکول گاڑی میں سوار اہلکار زخمی ہوگئے۔ تحریک انصاف کی تینوں شخصیات اتوار کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کے بھائی کے ولیمے میں شرکت کے بعد جہلم سے واپس آرہی تھیں کہ روات بازار میں سامنے سے گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگادی جس سے تین چار گاڑیاں آگے سے اور چار گاڑیاں پیچھے سے ان کی گاڑی سے ٹکرا گئیں تاہم اس حادثے میں تینوں محفوظ رہے۔