• news

میاں چنوں: ماں نے 2 بچیوں کو نہر میں پھینک دیا‘ ملزمہ آشنا سمیت گرفتار

میاں چنوں(صباح نیوز) میاں چنوں کے گائوں 84 پندرہ ایل کے قریب ماں نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکے آشنا کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 84 پندرہ ایل کے قریب مبینہ طور پر ماں نے اپنی دو بچیوں کو نہر میلسی لنک میں پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے خاوند شبیر نے بیان دیا کہ رخسانہ بی بی اپنے آشنا قمر کے ساتھ فرار ہو رہی تھی کہ لوگوں نے پیچھا کیا اسی دوران رخسانہ نے اپنی دونوں بچیوں 7 سالہ عائشہ اور 3 سالہ کائنات کو نہر میں پھینک دیا جبکہ لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔پولیس تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن