کراچی:پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق نمرہ کی موت گولی لگنے سے ہوئی: پوسٹ مارٹم میں تصدیق
کراچی (کرائم رپورٹر) نیو کراچی میں انڈا موڑ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آنے والی میڈیکل کی طالبہ نمرہ بیگ کی موت رائفل کی گولی لگنے سے ہوئی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نمرہ کو سر کے سیدھے حصے میں گولی لگی جس کے نتیجے میں ڈھائی سینٹی میٹر گہرا زخم آیا۔