نواز شریف خود فیصلہ کرینگے علاج کہاں ہو، نثار کی باتوں پر تبصرہ نہیں کروں گی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے کہا ہے چودھری نثار میرے سینئر ہیں ان کی باتوں پر تبصرہ نہیں کروں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں انہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے نواز شریف خود فیصلہ کریں گے ان کا علاج کہاں ہو۔ نواز شریف کا علاج بہترین جگہ پر ہونا چاہئے شہبازشریف نے پنجاب میں بہترین ہسپتال بنائے عمران ان تو حمزہ شہباز کی …… صحت پر بھی سیاست کرتے ہیں امید کرتے ہیں کہ نواز شریف کو عدالت سے ضمانت مل جائے گی۔