• news

پتوکی: دوران تعمیر دربار کا گنبد زمین بوس ، 3مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق، ایک زخمی

پتوکی+ قصور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت ) کاشف چوک دربار شریف کا گنبد دوران تعمیر زمین بوس ہوگیا۔ گنبد پر کام کرنے والے چار مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے 3 جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پتوکی کہ علاقہ کاشف چوک میں دربار بابا عبد الرحمان کا زیر تعمیر گنبد دوران کام اچانک زمین بوس ہوگیا۔ اس گنبد پر چار مزدور کام کررہے تھے۔ مزدوروں میں سے پنتالیس سالہ جاوید اور پچاس سالہ بوٹا موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ اڑتیس سالہ امین سر کی چوٹ دیگر اندرونی چوٹوں کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ علاقہ میں افسوس کی فضا، ہر آنکھ پر نم ہے۔ جبکہ ریسکیو اور باقی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اور جاںبحق افراد کو ملبے سے نکالا۔

ای پیپر-دی نیشن