آج بورنگ سنڈے ہے ، کیا کوئی گورنر پنجاب سے کہہ سکتا ہے اتوار کو بریک لیں ‘‘ اہلیہ
لاہور(آئی این پی) بیگم گورنرپنجاب پروین سرورنے اتوار کے روز بھی فیملی کو وقت نہ دینے پر چوہدری محمدسرور کی عوام سے شکایت کردی جبکہ انکے بیٹے رکن سکاٹش پارلیمنٹ انس سرور اپنی والدہ کی مذکورہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر لے آئے ۔ ذرائع کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی فیملی کو شکایت ہے کہ وہ ہفتے اور اتوار کے روز بھی گھر کیلئے وقت نہیں نکالتے ، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بورنگ سنڈے ہے کیا کوئی گورنر پنجاب سے کہہ سکتا ہے کہ اتوار کو بریک لے لیں جسکے بعد انکے بیٹے انس سرور بھی میدان میں آئے اور اپنی والدہ کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر لے آئے اور کہا کہ میرے والدین ڈومیسٹک معاملہ ٹویٹر پر لے آئے۔ذرائع کے مطابق گور نر پنجاب اتوار کے روز بھی بہت کم لاہور میں ہوتے ہیں اور اب کے بار وہ اتوار روز وفود چوہدری کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے اوررات8بجے ڈی ایچ اے لاہور میں تقریب میں شر یک ہوئے اور کھیلوں کے حوالے سے بنائے جانیوالے کلب کا افتتاح کیا ہے۔