• news

شاہدرہ: عطائی کی غفلت سے 4سالہ بچہ ہلاک، ملزم کلینک بند کرکے فرار

لاہور، فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ میں ایک عطائی کے ہاتھوں تین سال کا بچہ مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا،ورثاء کے احتجاج اور پولیس کو درخواست دینے پر ملزم کلینک کو تالے لگا کر فرار ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے کوٹ شہاب الدین میں ایک نجی کلینک میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث مقامی رہائشی شہباز کا 3 سالہ بیٹا ایان ہلاک ہو گیا ہے ۔جس پر ورثاء نے شدید احتجا ج کیا اور مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دے دی ہے۔ملزم ڈاکٹرکلینک کو تالے لگا کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایان کے والد سے شہباز کا کہنا تھا کہ ان کے بچے کی موت غلط انجکشن لگنے سے ہوئی، انجکشن سے اس کی سانس بند ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن