• news

پلوامہ حملہ مودی حکومت نے خود کرایا‘ پاکستان ملوث نہیں : بھارتی سماجی رہنما

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی سماجی رہنما ومن میشرام نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ مودی سرکارنے خود کرایا تھا ، مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ بھارت سے ہی ایک اور چارج شیٹ آگئی۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے بالیا میں جلسے سے خطاب کرتے سماجی رہنما ومن میشرام نے کہا کہ بھارت سرکارکے پاس 8دن پہلے خبر تھی کہ ان لوگوں کو مارا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی سکیورٹی کے اجلاس میں معلوم ہوگیا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، بچانے کے بجائے ا ن کو مروایا اور نام پاکستان کا لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار نے ایسا ہونے دیا تاکہ پاکستان مردہ باد کہنے کاموقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارمودی حکومت ہے۔ وہ جوان کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایاجائے، کچھ لاکھ روپے کی بات تھی لیکن سرکارنے ان کی بات نہیں مانی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے پاس سوالوں کاجواب نہیں تو سارا معاملہ پاکستان کی طرف لے جایاجائے۔ سرکار کو 8 دن پہلے معلوم تھا تو حملے کوکیوں نہیں روکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے42 لوگوں کونہیں مارابلکہ تم نے مارا ہے۔ پاکستان سے آرڈی ایکس کا مواد اورگاڑی کیسے آئی؟ تمام سکیورٹی فورسزکے باوجود روکنے کاکام کیوں نہیں کیا؟اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا۔ دریں اثناءبھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نَووِ نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے ن ے بھی پلوامہ حملے پر سوال اٹھا دئیے ہیں اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کوتفتیش کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راج ٹھاکرے نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول سے تحقیقات کی جائیں تو پلوامہ حملے کی حقیقت سامنے آ جائے گی۔ ہندو انتہا پسند تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجی سیاسی متاثرین ہیں، حکومتیں سیاسی مقاصد کیلئے ایسے کام کرتی ہیں لیکن مودی حکومت میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا۔ راج ٹھاکرے نے اپنے ہی وزیراعظم مودی پر الزام لگایا کہ جب پلوامہ حملے کی خبر آئی ت و مودی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور خبر ملنے کے باوجود بھی مصروف ہی رہے۔
بھارتی رہنما

ای پیپر-دی نیشن