• news

آسکر : گرین بک بہترین فلم‘ رامی ملک اور اولیویا بیسٹ ادکار‘ اداکارہ

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) 91 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں فلم ”گرین بک“ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔ گرین بک کے ہدایت کار نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم کا موضوع لوگوں کو ایک دوسرے سے پیار کرنا سکھانا ہے۔ مجموعی طور پر سب سے زیادہ مدوں میں ایوارڈ جیتنے والی فلم چار ایوارڈز کے ساتھ ”بوہیمیٹن ریپسوڈی“ رہی۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ رامیاور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رولیویا کولی نے حاصل کیا۔ بہترین غیرملکی زبان کیفلم کا ایوارڈ ”روما“ نے جبکہ بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ ”سپائیڈر مین ان ٹی وی سپائیڈرورس“ کے نام آیا۔ بہترین معاون اداکارہ ریجینا کنگ جبکہ بہترین معاون اداکار میرٹ لا نے جبکہ لیڈی گاگا کو ان کی دیبیو فلم ”اے سٹاراز بورن“ کے گانے پر ہٹ سانگ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اکیڈمی ایوارڈز

ای پیپر-دی نیشن