• news

نواز شریف کا اپنا فیصلہ جہاں چاہیں علاج کرائیں پسند کریں تو سکھر آ جائیں: خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نوازشریف کو سندھ حکومت کے ادارے این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کر دی۔ سکھر میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکیولر ڈیزز (این آئی سی وی ڈی) کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے۔ان کی پوزیشن صحیح نہیں۔ ہمیں عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہئے‘ لیکن نوازشریف کی ضمانت ہونی چاہئے۔ خورشید شاہ نے نوازشریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ کہیں بھی علاج کرائیں۔وہ سکھر آجائیں۔ ہمارے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی سکھر میں اچھے ڈاکٹر ہیں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کیسز سب پر ہیں مگر حکومت جس پر ہاتھ ڈالے احتساب کریں مگر صفائی کا موقع بھی دینا چاہئے۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن