• news

عمران خان اور ٹرمپ خطے میں امن کیلئے ایک پیج پر ہیں: پاکستانی سفیر

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے وزیراعظم عمران اورٹرمپ ایک پیج پرہیں، امریکا ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان چاہتاہے افغان بحران کے حل میں امریکہ کی مدد کرے ۔ واشنگٹن میں کمیونٹی عشائیے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک پیج پر ہیں، پاکستان چاہتاہے افغان بحران کے حل میں امریکا کی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتاہے، اسی لیے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔پاکستان امریکہ تعلقات کبھی آسان نہیں رہے لیکن انتہائی اہم بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں خوشحالی کے لیے امن ضروری ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے ہم مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں۔
پاکستانی سفیر

ای پیپر-دی نیشن