ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس نشر کرنے پر 13 بھارتی چینلز کو شوکاز نوٹس
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما کبل سیبال کے ترنگا ٹی وی سمیت 13 چینلز کو پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس نشر کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ اسکرول ڈاٹ ان کی رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے ترنگا ٹی وی کو جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ وزارت نے 14 فروری کو پلوامہ حملے کے بعد چینلز کیلئے ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں ان سے ایسا مواد نشر نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس سے امن عامہ کو نقصان پہنچنے، کشیدگی بڑھنے اور قوم مخالف جذبات پروان چڑھنے کا خدشہ ہو۔ ایڈوائزری میں چینلز سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ ایسا مواد بھی نشہ نہ کریں جس سے قومی سالمیت متاثر ہونے کا اندیشہ ہو۔ واضح رہے کہ ترنگا ٹی وی بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کے کپل سیبال کی ملکیت ہے چینل کو اظہار وجہ کے نوٹس میں کہا گیا کہ ترنگا ٹی وی نے پلوامہ حملے کے بعد 22 فروری کو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس تقریباً 21 منٹ تک نشر کرکے ایڈوائزری کے خلاف ورزی کی، نوٹس میں کہا گیا کہ چینل نے پریس کانفرنس میں کئے گئے دعو¶ں کی تصدیق کیلئے کوئی مداخلت نہیں کی جس سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ رہنما اصول کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس طرح کے نوٹسز 12 دیگر چیلنز کو بھی بھیجے گئے جن میں اے بی پی نیوز، سوریا سما چار، نیوزنیشن، زی ہندوستان، ٹوٹل ٹی وی، اے بی پی، ماجہا نیوز 18 لوکمت، جے مہاراشٹرا، نیوز 18 گجرات نیوز 24 سندیش نیوز اور نیوز 18 انڈیا شامل ہیں۔
چینلز 5 نوٹس