• news

4 سالہ بچے کو قتل کرکے نعش گوجرانوالہ کی نہر میں پھینک دی، گرفتار ملزم کا انکشاف

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سنگدل ملزم نے مکھن پورہ سے اغوا کر کے 4 سالہ بچے کو مبےنہ قتل کرنے کے بعد اسکی نعش نہر مےں پھےنک دی۔ لاہور پولےس نے رےسکےو ٹےموں کے ہمراہ مغوی بچے کی نعش کےلئے سرچ آپرےشن شروع کر دےا۔ بتاےا گےا ہے کہ حسےن پارک مکھن پورہ لاہور کے رہائشی عبدالوحےد کا چار سالہ بےٹا محمد علی 23فروری کو گھر کے باہر سے کھےلتے ہوئے لاپتہ ہو گےا تھا، تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا جس پر تھانہ شاد باغ پولےس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لےا اور پولےس نے اغوا کے دوسرے روز ہی ایک ملزم کو گرفتار کیا جس نے انکشاف کےا کہ اس نے بچے کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد اسکی نعش گوجرانوالہ میں واقع نہر مےں پھےنک دی ہے۔ تاہم لاہور پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر رےسکےو ٹےموں کے ہمراہ واپڈا ٹاﺅن کے قرےب مغوی بچے کی تلاش کےلئے سرچ آپرےشن شروع کےا، بعدازاں ریسکیو ٹےموں نے اندھیرا ہونے جانے کے باعث سرچ آپرےشن کو روک دےا۔
انکشاف

ای پیپر-دی نیشن