• news

کراچی : رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے 8 ٹارگٹ کلر گرفتار کر لئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے 8 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے۔ رینجرز کے کرنل فیصل اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کراچی میں سیاسی کارکنوں اور دفاتر پر حملوں میں ملوث ہیں۔ ملک دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں گرفتار ٹارگٹ کلر سلیم بیلجیئم اور آصف پاشا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے نیٹ ورک چلا رہے تھے ملزمان آپس میں رابطے کیلئے واٹس ایب استعمال کرتے تھے۔ ملزمان آئی ای ڈی کیلئے کوڈ ورڈ ڈبہ، بم کیلئے آلو اور پستول کیلئے نیٹ استعمال کرتے تھے سات ملزمان مفرور ہیں۔
ٹارگٹ کلر

ای پیپر-دی نیشن