ڈی جی خان کا دورہ، وزیراعلیٰ نے ماضی کی شہ خرچیوں کا خاتمہ کرکے نئی روایت قائم کی: نذیر چوہان
لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کا پروٹوکول کے بغیر ڈی جی خان کا دورہ اور حلقہ کے عوام سے براہ راست ملاقاتوں نے ماضی کی تمام روایات کا یکسر خاتمہ کر دیا ہے تحریک انصاف کے منکسر مزاج وزیراعلیٰ نے ڈی جی خان کی گلیوں میں بغیر سکیورٹی سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ یہی تبدیلی کی نوید ہے پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے اپنے حلقے میں لوگوں سے ملاقات کو اپنی ذاتی اور سیاسی سرگرمی سمجھتے ہوئے سرکاری وسائل کے استعمال سے اجتناب برتا ہے اور یہی وہ تبدیلی ہے جس کا ہمیشہ تحریک انصاف نے دعویٰ کیا وزیراعلیٰ نے عوامی پیسے کے ناجائز استعمال کو روکنے کیلئے خود سے آغاز کرکے وزراءکے لئے بھی ایک مثال قائم کی۔
تنویر چوہان