• news
  • image

وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کھلا خط!

مکرمی! وزیراعلیٰ صاحب سابقہ دور حکومت میں ایک غلط اور کرپٹ منصوبے کی وجہ سے چیچہ وطنی کے شہریوں کو ایک آلودگی والے مستقل عذاب میں مبتلا کیا جا رہا ہے اس غلط اور کرپٹ منصوبے کو بنانے اور منظور کرنے والوں کی عقل کا ماتم کرنے کو جی چاہتا ہے۔ جناب چیچہ وطنی اندرون شہر پچیس ایکڑ پرمشتمل پرانی مال منڈی کو کیٹل مینجمنٹ کمیٹی جس کا سربراہ کمشنرساہیوال ہوتا ہے کے زیرانتظام ماڈل منڈی بنانے کی منظوری دی گئی اور کروڑوں روپے کا بجٹ منظور کرکے ایک آلودگی والے منصوبے پر ضائع کیا جا رہا ہے۔ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ تمام بڑے شہروں کے پھیلائو کے بعداندرون شہر آنے والی مال منڈیوں کو بیرون شہر منتقل کیا اور بنایا گیا لیکن ہماری افسرشاہی (بُرا کریسی) کی سرپرستی میں اندرون شہر چیچہ وطنی آلودگی والے غلط منصوبے کو منظور کیا اور بنایاجا رہا ہے۔ جبکہ شہر کے مزید پھیلائو کے بعد چند سال کے بعد چیچہ وطنی کے شہریوں کیلئے ایک مستقل عذاب ثابت ہوگا۔ اس وقت عارضی مال منڈی بیرون شہر بڑے رقبہ پر لگائی جا رہی ہے۔ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اندرون شہر اس آلودگی والے منصوبے کو فوری طور پر بند کیا جائے اورسابقہ حکمرانوں کے دوسرے غلط منصوبوں کی طرح اس غلط منصوبے کی تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ دار کیٹل مینجمنٹ کمیٹی کے ذمہ داروں کو قیمتی سرکاری کروڑوں روپے ضائع کرنے پر سزا دی جائے۔(محمد آصف جاہ گجر، جنرل سیکرٹری کسان بورڈ پاکستان تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال)

epaper

ای پیپر-دی نیشن