• news

پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد ملتان سلطانز پر جرمانہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ میں ناکامیوں سے دوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی ہے اور سلو اوور ریٹ کے سبب ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز پیچھے رہی۔ملتان سلطانز کی ٹیم لیگ کے ضابطہ اخلاق کی مرتکب قرار پائی جس پر میچ ریفری روشن مہانامہ نے ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم کے تمام اراکین پر 10 فیصد اور کپتان شعیب ملک پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اگر رواں سیزن میں وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان پر دگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔مذکورہ میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن