بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور درہ شیر خان، کھوئی رٹہ، بھمبر اور چھمب سیکٹر کے پہاڑی علاقوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی۔ پاک فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا۔ کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شدید گولہ باری سے خاتون سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سب ڈویژن برنالہ کے مختلف سیکٹرز میں بھی بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا کھوئی رٹہ سیکٹر سے متصل بھارتی علاقے میں بھارتی طیاروں نے پروازیں کیں۔