• news

بھارتی سٹاک ایکسچینج کریش ، پاکستانی مارکیٹ میں بھی مندا

کراچی+ نئی دہلی (کامرس رپورٹر+ آن لائن) پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے کے بعد بھارت کی معیشت تباہ ہوگئی۔ صرف 3 دن کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سے کھربوں روپے کا سرمایہ نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے بھارتی فوج پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کے بعد بھارتی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کر سکتے جہاں جنگ کا ماحول ہو۔ اس حوالے سے بھارت کے معاشی ماہرین مودی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے کی تلقین کر رہے ہیں۔ مودی سرکار کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ جنگ کی باتیں ترک کر دیں، بصورت دیگر اس کا نقصان پاکستان کی بجائے بھارت کو ہی ہوگا۔ دوسری جانب کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے بعد بھارت کی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 71.26روپے میں ٹریڈ ہورہاہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی سنیسکس کی سٹاک مارکیٹ میں 500 پوائنٹس جبکہ نفٹی سٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار 740 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے بینکنگ، پاور، رائلٹی اور آئی ٹی کے شعبوں سمیت زیادہ تر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کراچی سے کامرس رپورٹر کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 39600، 39500، 39400، 39300، 39200، 39100 ، 39000 اور 38900کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے1کھرب 20 ارب84کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 38726پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا، تاہم اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

ای پیپر-دی نیشن