پاکستان بھارت تحمل کریں: اقوام متحدہ، یورپی یونین ، چین ، آسٹریلیا، ایران
اسلام آباد، نیو یارک ( ایجنسیاں، نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور دراندازی کے بعد عالمی برادری نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش پر پاک فضائیہ نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔ چین نے اس معاملے پر پاکستان اور بھارت دونوں کو معاملہ فہمی سے چلنے کا مشورہ دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور ایسے اقدامات کریں جس سے خطے کی صورتحال مستحکم کرنے میں مدد ملے اور دوطرفہ تعلقات بہتر ہوں۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ یورپی یونین کے ترجمان ماجا کوسی جینسک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ملکوں سے رابطے میں ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ دونوں ملک زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں اور تناو¿ میں مزید اضافے سے گریز کریں۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ نے بھارتی دراندازی کی کوشش کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کسی بھی مہم جوئی سے پرہیز کرتے ہوئے باہمی گفت و شنید کے ذریعے اپنے تنازعات ختم کریں۔ پاکستان نے پاک سرزمین کو نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی جارحیت پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس کو دوبارہ خط لکھ دیا خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 26 فروری کو ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے جارحیت کی بھارتی جارحانہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے بھارتی جنگی جنون اور دھمکیوں پر پہلے بھی آپ کو خط لکھ چکا ہوں پاکستان دفاع میں جوابی کارروائی کرنے کا مکمل حق رکھتا ہے صورتحال کو خراب کرنے کا مقصد آئندہ انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانا ہے پہلے خط میں امن و سلامتی بگڑتی صورتحال کی جانب توجہ دلائی تھی صورتحال کی نزاکت بڑھنے پر آپ کو یہ خط ارسال کر رہا ہوں، بھارت کی دراندازی پاکستان کے خلاف جارحیت ہے جس سے خطے میں امن و سلامتی کو سنگین خطرات ہیں بھارت کی جانب سے دہشتگردی اور دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے ایسی افواہیں پھیلانا بھارت کا وطیرہ ہے سلامتی کونسل بھارتی جارحانہ اقدامات کو فوری رکوائے مودی جنگی جنون پیدا کرکے الیکشن میں فائدہ چاہتا ہے میرا خط سلامتی کونسل کے سرکاری ریکارڈ کے حصے کے طور پر کونسل ارکان کو بھجوایا جائے بھارتی دھمکیوں اور افواہوں کا مقصد مقبوضہ کمشیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوینوگو تیبرس نے بھی کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کاک مظاہرہ کریں پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے میں کردار ادا کریں بڑے نقصان کے بھارتی دعوے پر اقوام متحدہ کے پاس کچھ نہیں ۔ علاوہ ازیں چین نے پاک، بھارت کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے، چینی سفیر یاﺅ جنگ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور امن وامان پر بات چیت کی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاﺅجنگ نے گزشتہ روز وزارت خارجہ میں ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کے بے جاالزامات اور بھارتی طیاروں کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر پاکستان کے موقف پر آگاہ کیا۔انہوںنے کہا کہ پاک ، چین دوستی لازوال اور خطے میں پائیدارامن کی حامل ہے۔پاک، چین دوستی پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ،سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر اور دیگر حل طلب مسائل کھل کر پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ایران نے پاکستان اور بھارت سے تناﺅ کم کرکے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر دی۔ ایران نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ بات چیت سے تنازعات حل کریں ترجمان نے کہا کہ تعاون سے ہی دہشت گردی کا مقابلہ ہو سکتا ہے۔