لیوک رونکی نے پی ایس ایل کو دنیا کی سب سے لطف اندوز لیگ قرار دیدیا
دبئی (نمائندہ سپورٹس )اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں باصلاحیت مقامی کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی سب سے لطف اندوز لیگ قرار دیدیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی مسابقتی ٹورنامنٹ ہے جو باصلاحیت مقامی کھلاڑیوں سے ملامال ہے۔ وہ نئے نئے کھلاڑیوں سے ملنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ کوشش کرتے ہیں کہ مختلف لیگز میں شامل کھلاڑیوں کی مدد کریں۔ جب پاکستان کا دورہ کیا تھا جس سے وہ بھرپور لطف اندوز ہوئے تھے۔ گزشتہ برس ان کا دورہ پاکستان بہترین تجربہ تھا جہاں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل میں نہ صرف حصہ لیا تھا بلکہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار بھی کیا تھا۔ یہ ان کے لیے اس لیے بہترین تجربہ تھا کیونکہ وہ ان کی ٹیم کا فائنل تھاجو جیتا تھا اور انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شائقین کی بڑی تعداد کے سامنے اپنی پرفارمنس دی تھی جو اس کھیل کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم آئے تھے۔ انہوں نے 10 سال قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا اور جانتے تھے کہ اگر وہ پاکستان جائیں گے تو انہیں کتنی محبت ملے گی۔ ان کے دورہ پاکستان کا بہترین حصہ انہیں مقامی شائقین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی تھی۔ پی ایس ایل کا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس فرنچائز میں کھلاڑی اور سٹاف بہت اچھا ہے جو دوسرے کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے بھی لطف اندوز ہوتا ہے۔