• news

بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیں گے: رائے تیمور خان بھٹی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے بھارتی طیاروں کی پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہماری پاک فضائیہ نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے بھارتی طیاروں کو واپس بھاگنے پر مجبور کردیا۔ بھارت خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے سے باز رہے۔، پاکستان کی امن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ سمجھے،پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور ہر وقت چوکس ہے، بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیں گے،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن