سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکرٹری برائے راولپنڈی چوہدری نعیم انور نے بتایا کہ پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی کیلئے انڈر9، انڈر11، انڈر13، انڈر 15 اور انڈر17کیٹگریز میں 4، 4کھلاڑی منتخب کرنے کیلئے کثیرتعداد میں کھلاڑی پہنچے۔ورمتعدد بچوں کے والدین نے انتظامیہ سے استدعاکی کہ بارش بھی ہے اوربچوں کاپیپرہے جس کی وجہ سے ٹرائلز اتوار تک لئے جائیں جس پر سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹراکیڈمیز ایئر کموڈور (ر) ا?فتاب قریشی نے کوچز کوہدایت کی جمعرات تک بچوں کی رجسٹریشن کی جائے اوراس کے بعد جمعہ کو تین بجے، ہفتہ صبح دس بجے اوراتوار صبح دس بجے ٹرائلز لئے جائیں۔