پاکستان سپر لیگ 4 : قلندرز، گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ، کنگز آج مد مقابل
دبئی (نمائندہ سپورٹس ) متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ فور میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔ تیسرے مرحلے میںدبئی میں یکم مارچ تک7میچز کھیلے جائیں گئے۔4اور 5مارچ کو ابوظہبی میں 4میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد پی ایس ایل کا میلہ یو اے ای سے پاکستان منتقل ہو جائے گا اور 7مارچ کو کراچی کنگز اورپشاور زلمی کے مابین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچ کھیلا جائے گا۔9مارچ کو لاہور قلندر اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلا جائے گا۔10مارچ کو لاہور اور کراچی میں ایک ایک میچ کھیلا جائے گا لاہور میں لاہور قلندر اور ملطان سلطان آمنے سامنے ہوں گے جبکہ کراچی میں کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔فائنل اور ایلمنیٹر ی میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔