• news

پی ایس ایل میچز کی تیاریاں ‘ نیشنل سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی انتظامات شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فور کے میچز کے حوالے سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 4کے 5میچز کھیلے جائیں گے۔اس حوالے سے سکیورٹی انتظامات کے تحت گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ کامبنگ آپریشن کیا گیا۔یہ آپریشن مجاہد کالونی، مجید پاڑہ اور ڈالمیا کے اطراف کیا گیا۔ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے سیل کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔ نیشنل سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام میں تیزی آگئی، فلڈ لائٹس روشن کرکے رات میں بھی سٹیڈیم میں کام کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل کے میچز پاکستان آنے میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا سات مارچ کو نیشنل سٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔ نیشنل سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام میں تیزی آگئی وقت پر کام مکمل کرنے کیلئے مزدوروں کی تعداد بڑھا دی گئی، فلڈ لائٹس روشن کرکے رات میں بھی کام کیا جارہا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کے آٹھ انکلوژر کی چھتوں پر ٹیفلون کی تنصیب مکمل ہوگئی اب باقی آٹھ انکلوژر کی چھتوں پر ٹیفلون لگانے کا کام شروع ہوگیا نیشنل سٹیڈیم کی انتظامیہ پر امید ہے کہ چھتوں کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جاوید میانداد اور حنیف محمد انکلوژر کیلئے رنگ برنگی فولڈنگ کرسیاں کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے۔ یاد رہے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن کل تک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن