ہائیکورٹ: پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش فوری روکنے کیلئے متفرق درخواست
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش فوری روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر‘ حکم امتناعی کی استدعا کی گئی ہے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست مقامی وکیل ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کا کوئی جواذ باقی نہیں رہا ۔درخواست پر آج سماعت کئے جانے کاامکان ہے۔