• news

آسٹریلیا نے بھارت کو گھر میں گھس کر مار دیا ‘ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش

لاہور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش مکمل کرلیا۔ بھارت نے دوسرے میچ میں چار وکٹوں پر 190رنز بنائے ۔ کپتان ویرات کوہلی 72رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ آسٹریلیا نے ہدف تین وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ گلین میکس ویل نے 55گیندوں پر 113رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے نو چھکے اور سات چوکے لگائے ۔ گلین میکس ویل کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن