آئی ایم ایف پاکستان کو 12ارب ڈالر فراہم کریگا، معاہدہ جلد ہوگا: عالمی ریٹنگ ایجنسی
کراچی(آن لائن)عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور اس مرتبہ پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر دے گا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔جس میں کہا گیا ہے آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر فراہم کرے گا، دونوں کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جائیگا ،جس سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔فیچ کی رپورٹ کے مطابق پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں۔ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5اعشاریہ 4فیصد رہنے کا امکان ہے۔