• news

پاکستان ، باھرت کشیدگی دنیا کو غیر مستحکم کرے گی، جیت انتہاپسندی کی ہوگی: فواد چوہدری

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کو جان لینا چاہئے پاکستان بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا۔ تنازع سے دنیا مزید تقسیم ہوگی۔ انتہاپسندی نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان بھارت تنازع جاری رہا تو جیت انتہاپسندی کی ہوگی۔ انہوں نے عہد کیا آئیں مل جل کر موجودہ صورتحال کو بدنے کیلئے کام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن