افغانستان نے آئرلینڈ کوپہلا ون ڈے 5ہر ادیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) افغانستان نے آئرلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ آئرلینڈ کی ٹیم 161رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ افغانستان نے ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ محمد شہزاد نے 43اور گلبدین نائب نے 46رنز بنائے ۔ رینکن نے دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ گلبدین نائب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔