چوتھا ون ڈے :رنز کے انبار ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے ہاتھوںشکست
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز انگلینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے ہار گیا۔ انگلینڈ نے 6وکٹ پر418رنز بنائے۔مورگن 103ا ور بٹلر نے 150 رنزسکورکئے۔ ویسٹ انڈیزکی 2وکٹیں جلد گر گئیں ۔کرس گیل نے162رنزکی اننگزکے دوران 14 چھکے لگائے۔گیل نے 10ہزاررنزمکمل کرلئے، 500چھکے لگانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔میزبان ٹیم 48 اوورزمیں 389رنزپرآؤٹ ہوگئی۔