• news

نانگا پربت لاپتہ کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے زمینی آپریشن

گلگت (آن لائن)گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا ہے کہ کہ نانگا پربت سر کرنے کے دوران لاپتہ برطانوی اور اٹلی کے کوہ پیمائوں کی تلاش کے لیے زمینی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں 8 رکنی ٹیم خدمات انجام دے رہی ہے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ نے فضائی اور زمینی ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن