• news

پاکستان میں پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق ہونگے: احسان مانی

دبئی(نمائندہ سپوٹس) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نیاعلان کیا ہے پاکستان میں پی ایس ایل 4 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز اپنے مقررہ ٹائم پر ہی ہوں گے اور تمام فرنچائز کا متفقہ فیصلہ ہے لیگ پاکستان میں ہی ہو۔پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں، کسی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا جب کہ فرنچائزاونرز کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ پاک، بھارت کشیدگی کے بعد پی سی بی حکام نے دبئی میں غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ان میٹنگز میں بورڈ عہدیدار فارن پلیئرز کو پاکستان میں کھیلنے کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔ تمام وہ پلئیرز جنہوں نے پاکستان اآنا تھا،حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود وہ پاکستان اآنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ تما م پی ایس ایل فرنچائز کے غیر ملکی پلئیرز نے بھی پاکستان آنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ سب کچھ پروگرام کے مطابق چل رہا ہے، میچز ہر حالات میں پاکستان میں ہی ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن