• news

فخر امام چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب

اسلام آباد(صباح نیوز)ممتاز سیاستدان سابق سپیکر قومی اسمبلی فخر امام کوخصوصی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، حکومت اپوزیشن نے اتفاق رائے سے انہیں چیئرمین مقرر کیا ہے۔ خصوصی کشمیر کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے فخر امام کا نام تجویز کیا۔ تحریک انصاف کے رکن امجد فاروق خان کھوسہ نے تائید کی۔ اتفاق رائے سے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب عمل میں آگیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری نے ارکان کو بتایا کہ یہ کمیٹی براہ راست سپیکر قومی اسمبلی کی نگرانی میں کام کرے گی۔ فعال طریقے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن