بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کیلئے او سی آئی اجلاس میں جانا چاہئے تھا: بلاول
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حکومت نے او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نازک گھڑی میں عالمی فورم کو ہر صورت استعمال کیا جانا چاہئے۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارت کے نقطہ نظر اور جارحیت کو بے نقاب کرنے کیلئے اجلاس میں شرکت ضروری تھی۔