• news

صنفی مساوات پر مبنی ایوارڈز کی تقریب میں ہر انعام مردوں کے نام

ابوظہبی(نوائے وقت رپورٹ)دبئی حکومت نے رواں سال سالانہ صنفی مساوات پر مبنی ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جس میں تمام ایوارڈزمردوں کے نام رہے۔جینڈر بیلنس انڈیکس 2018 ایوارڈ دبئی میں ان افرادکو دیئے جانے تھے جنہوں نے صنفی مساوات کیلئے بہترین کام کیا۔کے دوران 3 انعامات کا اعلان کیا گیا جو ان افراد اور ڈپارٹمنٹس کو دیے جانے تھے جنہوں نے دبئی میں صنفی مساوات کے لیے سب سے بہترین کام کیا۔ان میں صنفی مساوات کو فروغ دینے والی بہترین شخصیت، صنفی مساوات کو سپورٹ کرنے والے بہترین وفاقی ادارے اور صنفی مساوات کو سپورٹ کرنے والے بہترین اقدام شامل ہیں۔اس تقریب کے سلسلے میں دبئی میڈیا آفس نے بھی ایک ٹویٹ کی جبکہ مرد فاتحین کی تصاویر بھی شیئر کیں۔خیال رہے کہ یہ تقریب منعقد کرنے کا سب سے بڑا مقصد یہی ہوتا ہے کہ دفاتر میں مرد و خواتین برابری سے کام کرسکیں۔دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المختوم نے ان مردوں کو ایوارڈ دیا۔پریس ریلیز کے مطابق شیخ محمد بن راشد المختوم نے اس دوران ایک خاتون منال کے کام کو بھی سراہا تاہم وہ ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہیں۔بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق جب انتظامیہ سے صرف مردوں کو ایوارڈ دیے جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انڈیکس میں مرد خواتین سے آگے تھے۔تاہم سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس فیصلے کو نتقید کا نشانہ بنایا.ایک صارف کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایوارڈز تقریب میں یہ لوگ خواتین کو مدعو کرنا بھول گئے۔

ای پیپر-دی نیشن