• news

سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کو تباہ کردیں گے،ایرانی پاسداران انقلاب

تہران (این این آئی)ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر ڈپٹی چیف بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کبھی شکست تسلیم نہیں کرے گا۔ ہم دشمن کے خلاف ایک جگہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر لڑیں گے۔ ہماری جنگ مقامی نہیں۔ ہم عالمی طاقتوں کو شکست فاش دینا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے سینئر ڈپٹی چیف بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے ان خیالات کا اظہار ایک تقریر میں کیا۔بریگیڈیئر جنرل سلامی نے مزید کہا کہ ہم نے جنگ کیلئے کمر کس لی ہے۔ ہم دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ انہیں کسی قیمت پر نہیں چھوڑا جائیگا۔ سعودی حکومت جان لے، کہ وہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی۔انہوں نے کہاکہ امریکا کی پریشانی کے بعد دنیا میں اس کا سپر پاور ہونے کا دعوی مشکوک ہو گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن