بھارت کو مہم جوئی سے روکنے کیلئے برطانوی کردار کے متمنی ہیں: ہائی کمشنر
لندن (وقار ملک ) پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے بی بی سی کو انٹرویو میںکہا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کا مکمل جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کو غیر ضروری مہم جوئی سے باز رہنے کا مشورہ دینے کے حوالے سے برطانیہ کے کردار کا متمنی ہے۔دریں اثناء ایف سی او کے وزیر مارک فیلڈ کو بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں پلوامہ حملے اور بھارتی جارحیت کے بعد خطے کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔ قبل ازیں پارلیمانی سیشن کے دوران برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کشیدگی کم کرانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔لیکن دوسری طرف پاکستان امن خوشحالی اور عوام کی ترقی کی طرف بھی دیکھتا ہے۔پاکستان کی حکومت خطے میں امن کی خواہاں ہے پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جبکہ ہزاروں نوجوان اورسویلین کی قربانی بھی دی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے موجودہ حالات میں خطے کو امن دیا جنگ سے بچایا امن بھائی چارے کی بات کی جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو نہ صرف عزت احترام دی بلکہ اسے بھارت کو واپس بھی کیا۔ ہائی کمشنر پاکستان کا انٹرویو جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا عوام نے اپنے واٹس آپ کے ذریعے ایک دوسرے کو پہنچایا پاکستانی و کشمیریوں نے انٹرویو کو سراہا۔ دریں اثناء ایف سی او کے وزیر مارک فیلڈ کو بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں پلوامہ حملے اور بھارتی جارحیت کے بعد خطے کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔ ہائی کمشنر نے انھیں بتایا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملے کے بارے میں ٹھوس ثبوت فراہم کرنے پر تحقیقات کرانے کی دومرتبہ پیشکش کی ہے ،انھوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے کشیدگی کم کرنے کیلئے دیرینہ تنازعات طے کرنے کیلئے بھارت کو مذاکرات کی بھی پیشکش کی ہے کشیدگی میں کمی کرنے اور بھارت کو غیر ضروری مہم جوئی سے باز رہنے کا مشورہ دینے کے حوالے سے برطانیہ کے کردار کا متمنی ہے۔ قبل ازیں پارلیمانی سیشن کے دوران برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کشیدگی کم کرانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔