• news

سعودیہ کے خلاف جرمن پابندی کے بعد ایئربس کے طیاروں کے پرزے بدلنے کا فیصلہ

ریاض(این این آئی)ہوائی جہاز بنانے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ایئربس نے کمپنی سی 295 ماڈل کے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے کا ازسر نو ڈیزائن کرنے جا رہی ہے تاکہ اس طیارے میں جرمنی کے تیار کردہ ان تمام پرزہ جات کو نکال دیا جائے تاکہ برلن کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحہ برآمد کرنے پر پابندیوںکے بعد ایئربس نے اپنے پرزہ جات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایئربس کے چیف ایگزیکٹوٹوم انڈرز نے بتایا کہ کمپنی ایسی مصنوعات تیار کرنے پرغور کررہی ہے جن میں جرمن ساختہ پرزہ جات شامل نہ ہوں۔ اور کمپنی کو سعودی عرب کو اسلحہ کی برآمد پر عاید کردہ جرمن پابندیوں کی وجہ سے مشکلات سے نکالا جاسکے۔ ان پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب، فرانس اور اسپین نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایئربس نے اپنے فوجی طیاروں میں استعمال ہونے والے جرمن ساختہ پرزہ جات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جرمنی اور ایئربس کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔ایئربس کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ کمپنی جن پرزہ جات کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے وہ کوئی زیادہ نہیں۔ ان اسپیئرپارٹس کی جہازوں میں استعمال کل تعداد صرف 4 فی صد ہے۔ ان میں طیاروں کی لینڈنگ کے دوران استعمال ہونے والی انتباہی لائٹس شامل ہیں جن کی تبدیلی کوئی زیادہ مشکل نہیں ہے۔ایئربس کو 28 ملکوں کی طرف سے 208 فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کے آڈرز ملے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن