پی ایس ایل فور 4: آج اور کل آرام کا دن ‘پرسوں میلہ ابو ظہبی میں سجے گا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) دبئی میںپاکستان سپر لیگ کے میلے کا اختتام ہو جائیگا جبکہ ابوظہبی میں چار میچز کے بعد رونقیں پاکستان منتقل ہو جائیں گی۔میگا ایونٹ میں آج اور کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ پرسوں چار مارچ کو پہلا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نوبجے کھیلا جائے گا۔7مارچ سے لیگ پاکستان منتقل ہو جائے گی۔