• news

بھارت کے ساتھ تنازعات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں: فواد چودھری

لا ہو ر+اسلام آباد (آ ئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے طے کرنا چاہتاہے اورخطے میں امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے، جنگ سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔ بیٹھ کربات کرنا پڑتی ہے اور جب کشمیر میں کوئی ظلم ہوتا ہے توہمیں لگتا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے،بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث کشمیریوں اور پنجابیوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ہمارا کشمیریوں سے خون کا تعلق ہے ،ہمیں ان کا احساس ہے،فواد چوہدری نے ہفتہ کو نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کی ۔انہو ں نے کہاخطے میں امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے،روزانہ ملک کی کئی جامعات سے طلبا پڑھ کر نکل رہے ہیں جن کیلیے نوکری فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،پوری قوم کو متحد ہو کر دشمنوں کے ارادوں کو پسپا کرنا ہے ،ہمارا مقابلہ تقسیم شدہ بھارت سے ہے،بھارت آج ستر سال بعد بھی متحد نہیں ہے، پاکستان کی سول سوسائٹی، سیاسی لیڈر شپ اور فوج بہت میچور ہے۔پوری پارلیمان نے وزیراعظم کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا اورکستانی لیڈرشپ نے بھارت کو مثبت پیغام دیا ہے۔جنگ کا ماحول بھارت میں تھا پاکستان میں نہیں وزیراعظم عمران خان کے کردار کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کم ہوئی اپوزیشن چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کرپشن پر بات نہ کرے آصف زرداری اور شہباز شریف سے عمران خان کی طرف سے ہاتھ نہ ملانے کے سوال پر کہا کہ پی ٹی آئی ووٹرز اسے پسند نہیں کرتے،وزیر اطلاعات نے بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کو کرارا جواب دیدیا ہے پریتی زنٹا نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت واپسی سے قبل ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے بھارتی پائلٹ کو سراہنے کے ساتھ ساتھ غلط بیانی کی بھی کی تھی کہ بھارتی پائلٹ نے بھرپور کارکردگی دکھائی اور پاکستان کے ایف 16طیارے کو بھی گرا دکھایا ، جنگ کے دوران کونسا طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے یہ اہم نہیں بلکہ پائلٹ کتنا قابل ہے یہ بات اہمیت رکھتی ہے ۔ فواد چودھری نے اس کے جواب میں لکھا ’’ جن لوگوں کو کچھ معلوم نہیں ہو وہ بلاوجہ ٹانگ نہیں اڑئیں ‘‘ بالی وڈ میں بعض اداکار ایسے ہیں جو قسمت کے زور سے اداکار بن گئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن