• news

مشرف غداری کیس:چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ7 مارچ کو سماعت کرے گا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے 3نومبر 2007کے اقدام کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کیس چلانے سے متعلق مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میںجسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ 7مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ، سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شیخ احسن الدین اور توفیق آصف نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا کیس چلانے کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں،وکیل لاہور ہائیکورٹ بار حامد خان نے مقدمہ بحال کرنے کے لیے نظر ثانی دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن