پاکستان کے لئے کام نہیں کرتے: امریکی فوج کے انخلا، افغان سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے پر بات ہو رہی ہے: طالبان
دوحہ ( نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ترک میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر بات کر رہے ہیں ، امریکہ سے افغان سر زمین کی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے پر بھی بات ہو رہی ہے جب اندرونی مسئلے کی طرف آئیں گے تو افغان حکومت سے بات کریں گے ، طالبان پاکستان کیلئے کام نہیں کرتے ، پاکستان اور طالبان کا اپنا اپنا قومی مفاد ہے ہم دوسرے ممالک کے مفاد کا احترام کرتے ہیں دوسرے بھی ہمارے قومی مفاد کا احترام کریں ، غیر ملکی افواج کا انخلا کے بعد افغان حکومتی اداروں میں اصلاحات کرنا چاہیں گے ، اسلامی قوانین کے مطابق خواتین کی تعلیم اور ان کے حقوق کا مکمل احترام کریں گے ۔