• news

نیب نے سراج درانی کے بنک لاکر سے کئی کلو سونا، بھارت غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے نجی بنک میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز کی تلاشی لی ذرائع کے مطابق نیب نے مجسٹریٹ کے ہمراہ نجی بنک میں کارروائی کی لاکرز سے کئی کلو سونا اور بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جس میں ڈالرز اور پونڈز شامل ہیں نیب کی ٹیم نے تمام سامان اپنے قبضے میں لے لیا لاکرز میں موجود تمام کاغذات کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
لاہور (سٹا ف رپورٹر) نیب لاہور نے گذشتہ روز سابق سنئیر وزیر علیم خان کے گلبرگ دفتر میں چھاپہ مارا اور قیمتی ریکارڈ قبضہ میں لے لیا تاہم اس موقع پر کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب لاہور نے گذشتہ روز گلبرگ کے علاقہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مارا اور دفتر سے قیمتی ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا یاد رہے کہ نیب کی جانب علیم خان کو زائد اثاثہ جات کے کیس میں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور کیس کی تحقیقات کے لئے نیب کی جانب سے انوسٹی گیشن کی جارہی ہے۔دفتر پر چھاپہ کے دوران نیب اہلکاروں نے فارن بینک اکائونٹس، دبئی میں فلیٹس اور چیکس کی معلومات اکٹھی کیں۔ جبکہ علیم خان کی ایک درجن سے زائد جائیدادوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔نیب نے علیم خان کے پرسنل اسسٹنٹ طارق شبیر کے دفتر سے بھی اہم دستاویزات قبضہ میں لے لیں ، جبکہ علیم خان کے مبینہ فرنٹ مین عمر فاروق منان اور نمیر حمید خان سے متعلق ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔نیب لاہور نے پراپرٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد علیم خان کے خلاف تحقیقات مزید تیز کردی ہے اور احتساب عدالت کو بھی ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔دوسری جانب رپورٹس کے مطابق علیم خان نے نیب کے چھاپے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن