سانحہ ساہیوال: اہلکاروں نے بلا اشتعال فائرنگ کی، ذیشان کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے، جے آئی ٹی رپورٹ پیش
لاہور (نیوز رپورٹ) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ساہیوال جیسے واقعات پولیس میں چالیس سالہ خرابیوں، سیاسی بھرتیوں اور ذاتی مقاصد کیلئے پولیس کا استعمال کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں یہ فصل سابقہ حکومتوں نے بوئی ہے اور ہم کاٹ رہے ہیں یہ بات انہوں نے ساہیوال واقعہ میں جاں بحق ہونے والے جلیل کی فیملی اور وکیل احتشام امیر الدین کے ہمراہ جے آئی ٹی رپورٹ کی فائنڈنگ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی تحقیقات کے دوران تمام ممکنہ زاویوں سے ثبوت اکٹھے کئے اس رپورٹ نے اپنی فائنڈنگ میں خلیل اور اس کی فیملی کو معصوم اور مکمل طور پر بے قصور قرار دیا ہے جبکہ ذیشان کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا اور وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکار کی جانب سے کار پر پیچھے سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ بچوں کو گاڑی سے نکال کر دوبارہ فائرنگ کی جا گئی جے آئی ٹی نے اپنی فائنڈنگ میں ملوث چھ اہلکاروں کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس پر قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ان اہلکاران کی جانب سے اپنی ہی گاڑی خود فائرنگ کرنے اور فرانزک ایجنسی کو مہیا کئے جانے والے شواہد میں ٹمپرنگ بھی ثابت ہوئی ہے جس پر ان کے خلاف الگ سے کارروائی کی جا رہی ہے رپورٹ میں سینئر پولیس افسران کے براہ راست ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے تاہم خلیل پر جھوٹی ایف آئی ارآدرج کرانے اور موقع پر موجود شواہد اکٹھے نہ کرنے اور فرانزک ایجنسی کو بروقت نہ بلانے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے دن سے ہی سخت غم و غصہ کا اظہار کیا اور فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر طرح سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بچوں کی تعلیم اور کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہے اس سلسلے میں بچوں کا داخلہ جلد کروایا جائے گا جبکہ بچوں کی مالی امداد کیلئے دو کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو ٹرسٹ میں جمع کروائی جائے جس پر ماہانہ منافع بچوں کو ملتا رہے گا وزیراعلیٰ پنجاب نے خلیل کے بوڑھے والدین کی مدد کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ وہ اپنی زندگی آسانی سے بسر کر سکیں ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی سرکاری اہلکار یا افسر کو بچانے کی کوشش نہیں کی گئی تاہم جے آئی ٹی نے آزادانہ طور پر اپنی تحقیقات مکمل کی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ماڈل ٹائون جیسے سانحات رونما ہوتے رہے ہیں جن پر ایکشن نہ ہونے کی بدولت آج پولیس اس نہج پر پہنچی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل کے بھائی جیل اور ان کے وکیل نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا انصاف کی فراہمی میں موثر کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔