• news

پاکستان میں بہت ذہنی ہراساں کیا گیا، ابھی نندن بھارت جاتے ہی مودی کی زبان بولنے لگا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں مار گرائے جانیوالے حملہ آور بھارتی مگ 21 طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن جسے پاکستان نے قیدی بنانے کے بعد جمعہ کو واہگہ باڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا تھا نے نئی دہلی پہنچتے مودی سرکار کے بے انتہا دبائو پر پینترا بدل لیا اور کل تک پاکستان اور پاک فوج کے اچھے سلوک کے گن گانے والا ابھی نندن زہر اگلنے لگا بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی نندن نے بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ حکام کو ڈی بریفنگ سیش کے دوران کے کرنے کیلئے ابھی نندنی کے خفیہ ایجنسی کے حکام کے ہاتھوں ڈی بریفنگ سیشنز بھی جاری ہیں نئی دہلی میں بھارتی قوم کے اس نام نہاد ہیرو کو خوار کرنے کے سلسلہ جاری رہا اہلخانہ سے اس کی صرف 10 منٹ ہی ملاقات کرائی گئی اگلے روز اسے بھارتی ائر چیف ائر مارشل بی ایس دھنووا اور وزیر دفاع نرملا ستیھار احس کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اسے اپنی صفائیاں پیش کرنا پڑیں ایک بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق ابھی نندن نے واہگہ بارڈر پر اپنی ملکی حدود میں داخل ہوتے ہی بی ایس ایف کے حکام سے حال پوچھنے پر کہا اب اچھا لگ رہا ہے تاہم بی ایس ایف والوں نے اسے سیلوٹ نہیں کیا ابھی نندن نے بتایا کہ اسے پاکستانی حکام نے اگرچہ جسمانی تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا مگر ذہنی طور پر بہت حراساں کیا گیا واضح رہے کہ ابھی نندن 50 گھنٹے سے زائد پاکستانی حساس اداروں کی حراست میں رہا گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر حوالے کئے جاتے ہی بھارتی فوجی افسروں نے ابھی نندی کو سیلوٹ تک نہ کیا جسے پورا بھارت اور بھارتی میڈیا ویر جوان یعنی دلیر فوجی قرار دے رہا تھا اس ویر جوان کو فوری حراست میں لیکر امرتسر اور وہاں سے خصوصی فلائٹ کے ذریعے نئی دہلی میں پہنچا کر سپورٹو پارک کے ائرفورس میڈیکل سٹیبلشمنٹ ہسپتال میں سے خصوصی حفاظتی انتظامات میں اس کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ شروع کر دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن