• news

وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پھنسے 5 ہزار پاکستانیوں کی وطن واپسی

اسلام آباد (نیوزرپورٹر، نمائندہ خصوصی)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ملک کے 4 شہروں کے ایئر پورٹس سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔پی آئی اے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں جبکہ دوسرے ایئرپورٹ کل سے فعال ہوں گے۔ ان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کے لیے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک کو ہدایات جاری کر دیں۔ادھر وفاقی وزیر ہوا بازی محمد میاں سومرو نے ہدایات جاری کیں کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر وطن واپس پہنچایا جائے۔پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافر، جن کے ویزا کی میعاد ختم ہو رہی ہے، ان کو ترجیح دی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اب تک 5 ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پی آئی اے کے آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے کے مسافروں کے متعلق شعبہ جات مسلسل مسافروں کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔خیال رہے کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک مذکورہ آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔بھارت نے بھی سمجھوتہ ایکسپریس آج سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا بھارتی ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس آج بھارت سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گی پاکستان سے آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس چار مارچ کو بھارت پہنچے گی پاک بھارت کشیدگی کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس روک دی گئی تھی وزیر خارجہ پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر اوڑی کمان پل سے چلنے والی سرینگر مظفر آباد آر پار تجارت تیسرے روز بھی معطل رہی 14فروری کو کولکتہ پورہ پلوامہ میں خود کش بم حملے کے بعد پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات پیدا ہونے کی وجہ سے جمعہ کو تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے اوڑی کمل کوٹ سیکٹر میں پاکستان افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ جاری اوڑی کنٹرول لائن پر گولہ باری کے پیش نظر حکام نے اوڑی سے آر پار تجارت تیسرے روز بھی معطل کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن